چار افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

Share

وزیرآباد میں ایڈیشنل سیشن کورٹ میں قتل کےمقدمےکی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو4بارسزائے موت کاحکم دے دیا.15 فروری 2022 کو علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں اچا کلیر میں پیش آنے والے واقع میں مجرم نے اپنی بیوی، بیٹے، بیٹی اور ساس کو بے دردی سے رات کو سوتے ہوئے ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا تھاسرور شاہ نامی شخص نے واردات سسرالی گھر کو فروخت نہ کرنے کی پاداش میں کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج محمداشرف نےسزائے موت کا حکم سناتے ہوئے جرم میں ملوث مجرم کو 4 بار سزائے موت کا حکم دیا ۔ جبکہ عدالت نے ملزم کو 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا۔

Check Also

گلشن اقبال کراچی میں ڈاکو بجلی کی تاریں ٹرک میں ڈال کر فرار

Share کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو بجلی کی تاریں اور دیگر سامان ٹرک …