عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

Share

عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ نےتوہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا اور کیس کی سماعت پیر کو دن 11:30 بجے ہو گی۔عمران خان کے وکیل نے آج توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمےکو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی

Check Also

حیدرآباد، کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Share کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *