جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے کیخلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کل مقرر

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس 3 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …