فاٹا انضمام مخالف تحریک کے سربراہ قتل

Share

کوہاٹ کے قریب درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فاٹا انضمام مخالف تحریک کے سربراہ بادم گل کو قتل کردیا۔تور جھنڈی تحریک کے سربراہ بادم گل کے قتل کے بعد درہ آدم خیل میں حالات کشیدہ ہوگئے، مقتول بادام گل انضمام مخالف تحریک کا سربراہ بھی رہا۔امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔واضح رہے کہ تور جھنڈی تحریک کا احتجاج سڑک کنارے گزشتہ دو سال سے جاری ہے، تحریک کے احتجاج کا مقصد کوئلے کی کانوں میں قوموں کو انصاف کے ساتھ ان کا حق دلانا شامل ہے۔تحریک کا دوسرا بڑا مطالبہ فاٹا میں قبائلیوں کی آزادی اور حکومت سے انضمام کا فیصلہ واپس لینا ہے۔بادم گل کے واقعے کے بعد تحریک کی جانب سے کوئی نیا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …