افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Share

اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 224 کلو آئس منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منطقی منزل بیلجئم اسمگل کرنے کے لیے پہلے کراچی اسمگل کی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابق میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا، کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان، جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کر رہے تھے۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …