باجوڑ میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار پر فائرنگ

Share

خیبرپختونخوا کی تحصیل ماموند میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے ڈیوٹی پر مامور اہلکار اعظم خان زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تحصیل ماموند کے علاقے کٹکوٹ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …