اسرائیل کا ایران پر حملہ مؤخر کیے جانے کا امکان ہے: امریکی میڈیا

Share

امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ یہودی مذہبی تہوار کی چھٹیوں تک مؤخرکرنے کا امکان ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق 23 تا 30 اپریل تک یہودی مذہبی تہوار (پاس اوور) کی چھٹیوں کے سبب ایران پر حملہ مؤخرکیا جاسکتا ہے۔امریکی ٹی وی نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے رواں ہفتے دوبار جوابی حملے کی تیاری کرکے حملہ مؤخر کردیا۔یاد رہے کہ ایران نے چند دن قبل دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300 کے قریب ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا

Check Also

وائٹ ہاؤس پر حملہ کرنے والا امریکی شہری انعام یافتہ استاد نکلا

Share وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کیلیفورنیا کا رہائشی، یونیورسٹی گریجویٹ …