لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو خطوط بھی راولپنڈی سے بھیجے گئے

Share

لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو بھیجے گئے مشکوک خطوط کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ خطوط بھی راولپنڈی اسلام آباد سے بھیجے گئے تھے۔ اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو موصول ہونے والے خطوط راولپنڈی جی پی او سے بھیجے گئے ہیں۔پنجاب میں سی ٹی ڈی نے خطوط کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خطوط راولپنڈی اسلام آباد سے بھیجے جانے کا علم ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کو خطوط بدھ کے روز سوا گیارہ بجے کے لگ بھگ ملے تھے۔ جس کے بعد پولیس سمیت تمام محکموں کے حکام لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے تھے۔پنجاب فانزک سائنس ایجنسی بھی ان خطوط کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ خطوط میں موجود سفوف کیمکل ہے یا عام پاؤڈر۔یاد رہے کہ دھمکی آمیز خطوط اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام 8 ججوں اور لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے علاوہ سپریم کورٹ کے 5 جج صاحبان کو بھی موصول ہو چکے ہیں۔خطوط میں تحریک ناموس پاکستان نامی کسی تنظیم کا ذکر ہے اور ان میں خطرناک کیمائی مادہ انتھرایکس موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تمام خطوط پر کھوپڑی والا خطرے کا نشان بھی بنا ہے اور یہ سب کمپیوٹر سے ٹائپ شدہ ہیں۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …