اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کےلیے پی ٹی آئی سے39شرائط پر مبنی حلفیہ بیان مانگ لیا

Share

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کر لیا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بیان حلفی میں 39 شرائط درج ہیں، بیان حلفی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہئیں۔اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہو گی، اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے، انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی انتظامیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیان بازی سے گریز کرنا ہو گا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسے میں قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں ہو گا

Check Also

عثمانی فوج کا طاقتور دستہ جس نے اپنے ہی تین سلطان معزول اور قتل کیے

Share سلطنت عثمانیہ کے 16ویں سلطان، عثمان دوم، حملہ آور دس جلادوں میں سے تین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *