عدالت نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر پھیلانے پر ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس میں ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواستِ ضمانت مسترد کی۔عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …