مودی کو انتخابات میں شکست کا خطرہ، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کو گرفتار کرلیا گیا

Share

بھارت کے لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا ہے۔دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی ایجنسی کی ٹیم جمعرات کو سرچ وارنٹ لے کر کیجریوال کے گھر پہنچی اور ان کے گھر کی تلاشی لی۔اس کے بعد پی ایم ایل اے کی دفعہ 50 کے تحت وزیراعلیٰ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ٹیم آفیسر نے کیجریوال کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔اس دوران ٹیم نے کیجریوال اور ان کے اہل خانہ کے موبائل فون ضبط کر لیے تھے۔طویل پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کی ٹیم نے اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا۔اس دوران سی ایم ہاؤس کے باہر سیکیورٹی فورسز کا محاصرہ بڑھا دیا گیا۔جبکہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور کارکنان سی ایم ہاؤس کے باہر جمع ہوگئے اور نعرے بازی کی۔جس پر دہلی پولیس نے کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر دفعہ 144 نافذ کر دی۔اروند کیجریوال کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Check Also

31 برس میں لندن کے ہوٹل سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ایرانی شہزادی لیلا پہلوی کی المناک کہانی

Share لیلا پہلوی ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی اور ملکہ شاہ بانو فرح …