وزیراعظم کی گھر جا کر آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Share

وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد دی ہے۔شہباز شریف زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچے اور آصف زرداری سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے صدارتی الیکشن میں حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا شکریہ اد کیا۔خیال رہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے اور وہ دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بھی بن گئے۔

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …