ن لیگ کی مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی

Share

مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے، حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، رانا تنویر شیخو پورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔ذرائع ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …