افغان ڈرائیورز کو مہلت، طورخم بارڈر کھول دیا گیا

Share

طورخم کی سرحدی گزرگاہ کو 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا، جس کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔کسٹم ذرائع کے مطابق افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کےلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کھولنے فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا تو افغان حکام نے تجارت کے لئے سرحد بند کردی تھی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …