عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشنز چیلنج کردیے

Share

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور  بدنیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور پٹیشن پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ میں عدالتی کارروائی کو روکا جائے۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …