رات بھر اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید

Share

غزہ میں رات بھر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ میڈیا آفس کے مطابق، اسرائیل نے غزہ میں خان یونس اور رفح میں حملے کیے ان حملوں میں اسرائیلی فوج نے 2 اسپتالوں، اسکول اور درجنوں گھروں کو نشانہ بنایا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے شمال میں آج صبح اسرائیلی بمباری میں 33 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں طبی سہولیات محدود ہیں اور علاقے میں کوئی اسپتال مکمل طور پر فعال نہیں ہے۔

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …