خاتون رکن پارلیمنٹ لاء کے امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں

Share

مصر کی ساؤتھ ویلی یونیورسٹی میں نگران خاتون ٹیچر نے لاء کا امتحان دیتی رکن پارلیمنٹ کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر رکن پارلیمنٹ طالبہ نے نگران ٹیچر اور ان کے ساتھی پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ ساؤتھ ویلی یونیورسٹی’انتساب‘ میں فیکلٹی آف لاءکے تیسرے سال کی طالبہ ہیںرکن پارلیمنٹ طالبہ واقعے کے روز انتظامی عدلیہ کے مضمون کا امتحان دے رہی تھیں تاہم اس دوران نگران خاتون ٹیچر نے طالبہ کو وائر لیس ہیڈ فون کے ذریعے نقل کرتے پکڑ لیا جس کے بعد ممتحن خاتون اور طالبہ کی وائر لیس ہیڈ فون پر تکرار شروع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق نگران خاتون پروفیسر نے طالبہ رکن پارلیمنٹ سے ہیڈفون مانگا جس پر طالبہ نے خاتون ٹیچر کو ہیڈ فون دینے سے انکار کردیا، ساتھ ہی ممتحن اور بچاؤ کیلئے آنے والے ان کے ساتھی سپروائزر کو بھی مارا پیٹا۔بعد میں یہ واضح ہوا کہ طالبہ مصری پارلیمنٹ کی رکن ہیں جن کے خلاف فراڈ کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے

Check Also

شارع فیصل کراچی پر لین کی خلاف ورزی پر آج سے ای چالان ہوگا

Share کراچی کی شارع فیصل پر آج سے لین کی خلاف ورزی پر ای چالان …