الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

Share

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں درخواستوں پر سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں صرف لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر کی جا سکیں گی۔لارجر بینچ درخواستوں پر سماعت کا آغاز 9 جنوری سے کرے گا۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …