تحریک انصاف کا لانگ مارچ، بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، چوہدری پرویز الٰہی کااعتراف

Share

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور ہر لانگ مارچ میں بیک ڈور ہی مذاکرات ہوتے ہیں۔سی بی ڈی بلیوارڈ کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا شہباز شریف دور میں بند کیے گئے اپنے منصوبے دوبارہ شروع کر رہے ہیں اور عمران خان کا وژن نافذ کر رہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دوں گا۔لانگ مارچ کے دوران مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا مذاکرات ہو رہے ہیں، ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں۔سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کے سپرد نہ کرنے سے متعلق سوال پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سی سی پی او لاہور اچھا کام کر رہے ہیں، ایک اچھے افسر کو ہم کیوں فارغ کریں

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *