چنیوٹ میں 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت ہلاک

Share

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 50 افراد کے قاتل کو ساتھی سمیت چنیوٹ میں مقابلے میں ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غضنفر ندیم فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا، مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولا بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا، دہشت گرد فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور ایک ٹارگٹ کلنگ بھی کی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …