سندھ میں عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز قائم

Share

سندھ میں عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کر دیے گئے۔سندھ ہائی کورٹ کے 6 جج اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کر دیے گئے۔جسٹس ارشد حسین، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس عدنان کریم بھی کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگی فرائض انجام دیں گے جبکہ جسٹس سلیم جیسر لاڑکانہ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے لیے ججز نامزد کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …