لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت

Share

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی کی والدہ کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی اس وقت جناح ہاؤس حملہ کیس میں کمانڈنگ آفیسر کی کسٹڈی میں ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن کاغذات نامزدگی پر دستخط کہ اجازت نہیں دی جارہی، درخواست گزارنے یہ نہیں بتایا کہ حسان خان نیازی کس حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل نے اعتراف کیا کہ حسان نیازی سزا یافتہ نہیں ہیں، وہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، سرکاری وکیل کا کمانڈنگ آفیسر سے رابطہ نہیں ہو رہا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ کی کوئی ایسی شق نہیں بتائی جس کے تحت زیر ٹرائل ملزم الیکشن میں حصہ نہ لے سکے، الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی حکم سے متعلق کمانڈنگ آفیسر کو آگاہ کریں۔عدالت نے حسان نیازی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …