وفاقی بیور و کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ، پاور سیکرٹری راشد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا

Share

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کے بعد پاور سیکرٹری راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعنیات کر دیا گیا ہے، جبکہ اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعنیات کر دیا گیا ہے۔اسد رحمان گیلانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …