ن لیگ کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئےخط

Share

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی قائد کی ہدایت پر خط میں لکھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے تین دن ناکافی ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے امیدوار کو زیادہ وقت درکار ہے۔خط میں کہا گیا کہ امیدوار کو کاغذات کے لئے این او سیز لینے ہوتے ہیں اس لئے وقت میں اضافہ کیا جائے۔خط میں درخواست کی گئی کہ اگر الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانے کیلئے دو دن کی توسیع کردے توامیدواروں کو آسانی ہو گی

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …