پرویز الہٰی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وکیل پرویز الہٰی

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے ہیں۔سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہیٰ کل 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی تین، تین نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔وکیل نے بتایا کہ پرویز الہٰی گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز الہٰی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59، 64 اور 69 سے الیکشن لڑیں گے۔سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 23، 32 اور 34 سے بھی الیکشن لڑیں گے

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …