حماس کے حملوں میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

Share

حماس کے جنگجوؤں کے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر پے درپے حملے جاری ہیں جس میں 7 فوجی افسران ہلاک، کئی ٹینک اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے تباہ مکانات جنگجوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں بن گئیں، اسرائیلی فوج کے کمانڈر کی ہمر جیپ کو اینٹی آرمر میزائل سے اڑادیا گیایمن کے حوثیوں نے بھی بحیرہ احمر میں دو جہازوں پر حملے کئے جبکہ حماس نے یرغمال تین بوڑھے اسرائیلیوں کی بھی ویڈیو جاری کردی، تینوں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو حکومت سے انہیں بچانے کی اپیل کی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہداء کی تعداد ساڑھے 19 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ جنگجو کے جنازے کے قریب بھی ڈرون حملہ کیا

Check Also

صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح پہلی بار 29 فیصد رہ گئی

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں …