آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات

Share

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …