شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہونیوالا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

Share

لاہور میں شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہونے والے ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری اعجاز احمد فروری میں گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہو گیا تھا۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا جس کے بعد اشتہاری مجرم کو چار ماہ قبل کویت میں گرفتار کروایا۔واضح رہے کہ قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد پنجاب پولیس اشتہاری کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …