العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔فیصلے کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اور احتساب عدالت کا العزیزیہ ریفرنس میں 24 دسمبر 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات سے بری قراردیا جاتا ہے جب کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی

Check Also

علیمہ خان 3 ایم پی او کے تحت زیرِ حراست، کوٹ لکھپت جیل منتقل

Share پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کو لاہور سے 3 ایم پی او …