عمران خان کا لانگ مارچ شاہدرہ لاہور سے اسلام آباد کی جانب گامزن

Share

عمران خان کے لانگ مارچ کا آج دوسرے روز شاہدرہ لاہور سے آغاز کردیا گیا ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والا کی جانب رواں دواں ہے ، فیروز والا کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔ لانگ مارچ کے شرکاء کا سادھوکی میں بھی استقبال کیا جائے گا، دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے، عمران خان شاہدرہ، فیروز والا، مریدکے، سادھوکی اور کامونکی میں عوام سے خطاب کریں گے۔سابق وزیراعظم کے ساتھ مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری، شہباز گل بھی ہمراہ ہیں

لانگ مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ جائے گا، لانگ مارچ سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا، لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا، گوجر خان سے راولپنڈی اور 4 نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *