آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

Share

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام نے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اجلاس 7 دسمبر کو بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا، پاکستان اور مالیاتی ادارے کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے جب کہ دسمبر کے آخر میں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …