ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

Share

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریبا آدھا گھنٹہ بعد ہوئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے اور معدے سے لیے گئے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔رپورٹ کے مطابق فارنزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی

Check Also

کراچی میں پھل خریدنے کیلئے کھڑی خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

Share کراچی کے علاقے سولجر بازار میں راہگیر خاتون فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *