غیر متوقع شدید زلزلے کے شدید جھٹکے

Share

فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ جمعہ کو فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے لیکن اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلہ 10 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا لیکن سونامی کی توقع نہیں تھی۔فلپائن کی سیسمولوجی ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے نقصانات اور آفٹر شاکس کی توقع کی جاسکتی ہے۔ جنوبی صوبوں سارنگانی اور جنوبی کوٹاباٹو میں شدت 8 محسوس کی گئی ہے۔

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …