کراچی کی 10 نیب عدالتیں غیر فعال ہو گئیں

Share

کراچی میں قائم کی گئیں 10 نیب عدالتیں غیر فعال ہوگئی ہیں، جن میں سے 4 خالی اور 4 عدالتیں مختلف کورٹس میں تبدیل کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نیب عدالتیں عملاً غیر فعال ہو گئی ہیں، شہر میں 10 نیب عدالتیں قائم کی گئی تھیں، جن میں 4 پہلے ہی مختلف کورٹس میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 10 میں 4 نیب عدالتیں خالی پڑی ہیں، اور 2 عدالتیں جن میں ججز تعینات ہیں انہیں بھی دیگرعدالتوں کا چارج دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالتوں میں 200 سے زائد ریفرنسز زیرالتواء ہیں، اور عدالت نمبر 2 کی جج عالیہ لطیف کی مدت ملازمت کا آج آخری دن ہے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …