غزہ میں زمینی آپریشن، مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

Share

شمالی غزہ میں فلسطینی مسلح گروپوں سے جھڑپوں میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔دوسری جانب غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج نے مسجد پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے صابرہ میں مسجد پر اس وقت بم باری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی

Check Also

حزب اللّٰہ کا وفاداری کے عزم کیلئے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط، مجتبیٰ خامنہ ای کا جواب موصول

Share لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط میں ایران سے …