ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل ہو گئے

Share

بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے خوشخبری سنائی ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے ڈیڑھ ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل ہو گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان ڈیڑھ ارب ڈالرز کی منتقلی کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز سے زیادہ ہو گئے ہیںواضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالرز قرض کے معاہدے کی تقریب ہوئی تھی۔تقریب میں اے ڈی بی کے بریس پروگرام کے تحت پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یونگ ای نے دستخط کیے۔تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی یوجین زوخوف موجود تھے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *