اگر روس نےیوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو بہت بڑی غلطی ہوگی، امریکی صدر

Share

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو بہت بڑی غلطی ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کہا کہ میں آپ کو ابھی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ روس نے اگر یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کیے تو وہ بہت بڑی غلطی کرے گا۔اس سے قبل روس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یوکرین اپنی سر زمین پر ڈرٹی بم استعمال کرسکتاہے۔روس کا کہنا تھا کہ امریکا اوراتحادیوں کوشبہ ہےکہ روس خود ڈرٹی بم استعمال کرکے اسے ایٹمی ہتھیار وں کے استعمال کا جواز قرار دے گا

Check Also

دہلی میں 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پارلیمنٹ پر حملے کی وارننگ موصول

Share بھارت کے دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں آج صبح 9 اسکولوں کو بم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *