نوازشریف سیاسی دوروں کا آغاز، کل بلوچستان جائیں گے

Share

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔لیگی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےمعاہدوں کا بھی امکان ہے۔

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …