امریکی خاتون کا رشتہ ڈھونڈ کر لانے والے کو ہزاروں ڈالرز انعام میں دینے کا اعلان

Share

امریکی خاتون نے ڈیٹنگ ایپس پر ناکامی کے بعد شوہر کی تلاش میں مدد کرنے والے کو پانچ ہزار ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق لاس اینجلس کی رہائشی 35 سالہ ایو ٹلی کُولسن نے ٹک ٹاک پر اپنے لیے جیون ساتھی تلاش کرنے کیلئے مدد مانگ لی۔ایو ٹلی کُولسن نے کہا ہے کہ شوہرکی تلاش والی بات اپنی سہیلیوں اور باس سے کی تھی لیکن اب یہ سب کے سامنے رکھ رہی ہوں، میری خواہش کے مطابق مجھے شوہر ڈھونڈ کر دیں میں اسے شادی کرلو ں اور رشتہ ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دونگی ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی انہیں ایسے شخص سے ملوائے گا جو ان کے دل میں اتر جائے تو وہ ایسا کرنے والے کو 5 ہزار ڈالرزانعام دیں گی۔

Check Also

آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف-35 کے حساس پرزے چین پہنچ گئے، تحقیقات کا آغاز

Share آسٹریلیا سے امریکا بھیجے جانے والے ایف-35 لڑاکا طیاروں کے انتہائی حساس پرزوں کی …