ن لیگ حمایت یافتہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

Share

مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اور پی ی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔پی ٹی آئی اے ہم خیال گروپ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا، رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز ناجی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔حاجی گلبر کی 19 اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کر حمایت کی، 12 پی ٹی آئی فارورڈ گروپ، ن لیگ کے 3، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے ووٹ دیانومبر 2009ء کے انتخابات میں حاجی گلبر جے یو آئی ف کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے، اس موقع پر پیپلز پارٹی مخلوط حکومت میں وہ وزیر صحت رہے۔2015ء میں حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے شکست دی، 2020ء میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسمبلی میں آئے اور وزیر صحت رہے

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …