ایل ڈی اے کے تین افسران کرپشن الزامات میں گرفتار

Share

ایل ڈی اے کے 3 سینئر افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق افسران نے ایک پارٹی سے غیر قانونی طور پر کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے رشوت لیاینٹی کرپشن نے الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرگرفتار ہونے والوں میں شامل ہیںتینوں ملزمان کا تعلق ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ 2سے ہے،ملزمان نے 30 لاکھ روپے رشوت لے کر پلان منظور کیا۔ملزمان نے قومی خزانے کو تقریباً 8کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …