پی ٹی آئی کارکن پر مبینہ تشدد کا الزام، ن لیگی رہنما عابد شیر علی پر مقدمہ درج

Share

فیصل آباد میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمے میں ن لیگی رہنما عابد شیر علی سمیت تین نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان 21 اکتوبر کو عمران خان کی نااہلی کا جشن منا رہے تھے کہ مدعی کے گھر پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی، منع کرنے پر عابد شیر علی کی ایما پر ان کے گارڈز نے حملہ کر دیا۔مدعی نے الزام عائد کیا کہ جان بچانے کیلئے بھاگ کر گھر میں داخل ہوا تو ملزمان اندر داخل ہو گئے اور خواتین کو گالیاں دیں اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کے مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور شریف خاندان کے قریبی عزیز عابد شیر علی سمیت تین نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *