شہبازگِل نے بطور امریکی شہری خودکوپی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹرکرالیا

Share

پی ٹی آئی چئیرمین کے سابق چیف آف سٹاف شہبازگِل نے بطور امریکی شہری خودکوپی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹرکرالیا۔شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا جس کے بعد امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہباز گل کو رجسٹریشن نمبر جاری کردیا گیا ہے۔شہباز گل نے پی ٹی آئی کےلیے امریکا میں ملاقاتوں اور فنڈریزنگ کی تفصیلات سے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کردیا ہے، انہوں نے اس سال 19 اپریل تا9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔شہباز گل نے امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اداروں کوپاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدارکی خلاف ورزیوں سےآگاہ کروں گا، میں امریکی پاکستانیوں اور امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *