پی ٹی آئی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

Share

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ پر چھاپے کے دوران محکمہ صحت کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا گیا جہاں ادویات اور سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کے شواہد ملے ہیں۔نیب سال 2016ء سے 2023ء تک ادویات کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہےابتدائی تحقیقات میں ادویات اور دیگر سامان کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں، کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں جب کہ لاکھوں روپے ادویات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ دو سابق وزرائے اعلیٰ کے دور میں اسپتال کے لیے سامان، بھرتیوں اور کورونا میں استعمال ہونے کے لیے خریدے گئے سامان کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *