نجم ثاقب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، پارلیمنٹ تحقیقاتی کمیٹی

Share

آڈیو لیکس پر پارلیمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے عدم حاضری پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور ان کے دو ساتھیوں کی طلبی کے سمن جاری کردئیے۔ قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کمیٹی کے سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگر تینوں افراد اگلی پیشی پر بھی پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں نجم ثاقب کے سمن معطل کیے تھے۔سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *