عمران خان نےپاکستانی فوج پرحملہ کرایا، پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑتا ہوں، ابرارالحق

Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھاکہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو سیاسی بھی تھا اور فوجی گھرانہ بھی تھا، اللہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے، میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم سہارا میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلا تے ہیں، مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔ابرار الحق نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔گلوکار کا کہنا تھاکہ جب سیاست ہی چھوڑدی توپھرپی ٹی آئی یا کوئی جماعت کا نام کیا لینا؟ توپھر کوئی سیاسی بیان کیا دینا، ابرارالحق نے کہا کہ عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں، ندامت ہے عمران خان کےساتھ کھڑا رہا، عمران خان نےپاکستانی فوج پرحملہ کرایا

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *