جی ایچ کیو حملہ: شرپسندوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے رابطے، فون ریکارڈ مل گیا

Share

9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے پی ٹی آئی کے 6 مقامی رہنماؤں کی فون کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ 88 شرپسند پی ٹی آئی کے 6 مقامی رہنماؤں سے رابطے میں رہے،فون کالز ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے واثق قیوم عباسی نے 8 بار اور اجمل صابر راجہ نے 7 بار رابطہ کیا۔فون کالز ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما طارق محمود مرتضیٰ نے 9 اور راجہ عثمان ٹائیگر نے 6 بار شرپسند عناصر سے رابطہ کیا، راجہ راشد حفیظ نے 2 بار اور عمر تنویر بٹ نے شرپسندعناصر سے 3 دفعہ رابطہ کیا۔جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ 9 مئی کو تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *