رہنما تحریک انصاف حامد زمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Share

لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی ممبر حامد زمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائے گی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا

واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے لاہور کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے حامد زمان کو لاہور میں وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا، حامد زمان اس وقت انصاف ٹرسٹ کے سیکریٹری تھے۔

Check Also

جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا

Share شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبد المالک میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *