وفاقی وزرا کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل، فضل الرحمان کا صاف انکار

Share

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنےکی اپیل کی۔اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔وفاقی وزرا کی اپیل پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم اعلان کرچکے ہیں فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھرسےقافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے۔انہوں نے کہا کہ کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *