امریکا کسی ایک سیاسی جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

Share

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پُرامن طور پر اپنی شکایات کا اظہار کریں، ترجمان امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کسی ایک امیدوار یا سیاسی جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستانی حکام کو چاہیے کہ حقوق اور جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔دوسری طرف ترجمان یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے مسائل خود پاکستانی عوام نے ہی حل کرنے ہیں۔ بات چیت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے موجودہ مسائل کا حل ممکن ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ نیب کے اعلامیے کے مطابق انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔عمران خان کو آج نیب اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *